ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  کجریوال نے دہلی کی سکیورٹی چین کے پاس گروی رکھ دی،کانگریس نے گھیرا

 کجریوال نے دہلی کی سکیورٹی چین کے پاس گروی رکھ دی،کانگریس نے گھیرا

Sat, 12 May 2018 01:32:11    S.O. News Service

نئی دہلی:11/مئی(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اروند کیجریوال حکومت پر سی سی ٹی وی منصوبے کے ذریعے دہلی کی سکیورٹی پیسے کے لیے چین کو گروی دینے کاالزام لگاتے ہوئے فوری طور پر ان کے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے۔ دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے آج کہاہے کہ کیجریوال حکومت نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر دارالحکومت میں ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام چین کی سرکاری کمپنی کو دیا ہے۔ حکومت کے اس قدم سے پوری دہلی کے ہرایک چپے کی معلومات چین کو آسانی سے حاصل ہوں گی،جوملک کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ مسٹر ماکن نے پریس کلب میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حکومت نے پبلک سیکٹر کی کمپنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بیل) کو ڈھال بنا کر 571.40 کروڑ روپے کے سی سی ٹی وی پروجیکٹ کا کام چین کی کمپنی ہکوویزن کو سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو دور کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والی کیجریوال حکومت نے پیسے کے لئے قومی سلامتی سے بھی سمجھوتہ کرنے میں کوئی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر کیجریوال اتوار تک استعفی نہیں دیتے تو دہلی کانگریس ان کی سرکاری رہائش کا گھیراؤ کرے گی اور سی سی ٹی وی گھوٹالہ کے لئے تحریک شروع کرے گی۔ مسٹر ماکن نے کہا ہے کہ بڑے تعجب کی بات ہے کی وزارت دفاع کے ماتحت پبلک سیکٹر کی کمپنی بیل نے چین کی کمپنی کو کس طرح اپنی وینڈر فہرست میں شامل کر لیا۔


Share: